ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 نے ڈرامائی موڑ اختیار کر لیا ہے، جہاں انڈین لیجنڈز ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔
میچ کی منسوخی
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 31 جولائی کو برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان شیڈول تھا۔تاہم انڈیا کے انکار کے بعد یہ میچ منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستان براہِ راست فائنل میں
میچ کی منسوخی کے نتیجے میں:پاکستان براہِ راست فائنل میں پہنچ گیا۔فائنل 2 اگست کو ہوگا، جہاں پاکستان کا مقابلہ یا تو جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے ہوگا۔
ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کی تصدیق
ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کی تصدیق کی۔