ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی شاندار بولنگ کے باعث آسٹریلیا لیجنڈز کی ٹیم محض 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعید اجمل نے 3.5 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ عماد وسیم نے 2 جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 75 رنز کا ہدف بغیر نقصان کے حاصل کیا۔ شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز اسکور کیے، دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے۔اس کامیابی کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا۔