ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک نے لائیو نشریات کے دوران پریزنٹر کو پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک نے لائیو نشریات کے دوران پریزنٹر کو پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک ہرشیت ٹومر نے لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران پریزنٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا۔

واقعے کی تفصیل:
ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔لیگ کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار کارکردگی نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
پرپوزل کا لمحہ:
میچ کے بعد لائیو انٹرویو میں کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا:"آپ لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟"جواب میں ہرشیت ٹومر نے کہا:"جب یہ ختم ہو جائے گا تو میں شاید آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔"
پریزنٹر کا ردعمل:
ہرشیت کے جواب پر کرشمہ کوٹک حیران رہ گئیں اور صرف یہی کہہ سکیں:"اوہ مائی گاڈ!"
سوشل میڈیا پر ردعمل:
یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی اور مداحوں نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔صارفین نے اس لمحے کو لیگ کا "سب سے یادگار منظر" قرار دیا۔