خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

 محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر و لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو گلیشیئرز کے ممکنہ پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 پی ڈی ایم اے کی ہدایات
پی ڈی ایم اے نے:ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی بڑھانے،بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔مزید کہا گیا کہ:شہری اور سیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں نہ لے کر جائیں۔
 ہنگامی اقدامات
ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے مقامات تیار کر لیے گئے۔ہنگامی سامان، ریسکیو سروسز اور امدادی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو انفراسٹرکچر کی بحالی اور فوری اقدامات کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔