خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا کے گلیشیائی علاقوں میں جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (Glacial Lake Outburst Floods - GLOFs) کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 خطرے سے دوچار اضلاع:
اپر چترال
لوئر چترال
سوات
دیر
کوہستان
متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی ہدایات:
حساس مقامات کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے.بروقت وارننگ سسٹم اور انخلاء کی مشقیں مکمل کی جائیں.ندیاں، نالے اور گلیشیائی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے.تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیاں لے جانے سے اجتناب کیا جائے.سیاحوں کو احتیاط برتنے اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت

ممکنہ اقدامات:
متاثرہ علاقوں میں انخلا کے مقامات تیار کر لیے گئے ہیں.ریسکیو سروسز اور ہنگامی سامان الرٹ پر رکھا گیا ہے.عوامی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے تاکہ مقامی افراد ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے اقدامات جان سکیں.
 ایمرجنسی رابطہ:
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے.عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع یا مدد کے لیے 1700 پر کال کر سکتے ہیں.