کمپٹیشن کمیشن کے مختلف عدالتوں میں بیک لاگ میں 40فیصد کمی

 زیر التواء مقدمات 567سے کم ہو کر 223رہ گئے، جرمانوں کی مد میں 36کروڑ ریکور کیے گئے
اسلام آباد(آن لائن)کمپٹیشن کمیشن کے مختلف عدالتوں میں بیک لاگ میں 40فیصد کمی سے زیر التوا ء مقدمات 567سے کم ہو کر 223رہ گئے۔مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں جرمانوں کی مد میں 36کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔اپیلٹ ٹریبونل میں بیک لاگ 58 فیصد کم ہوا، 121 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ اپلیٹ ٹریبونل میں زیر التوا ء مقدمات صرف 89رہ گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے 39فیصلے سنائے جس سے بیک لاگ میں 78فیصد کمی ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 40مقدمات کے فیصلے سنائے جس کے سبب بیک لاگ 61 فیصد کم ہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 کیسز نمٹائے، جس سے بیک لاگ 43 فیصد کم ہوا۔سپریم کورٹ نے 11مقدمات نمٹاتے ہوئے اہم فیصلے سنائے۔ عدالت عظمیٰ نے کمپٹیشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق 171کیسز یکجا کر دیے۔