اسلام آباد(آن لائن )کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور اس کی رکن ملوں کی جانب سے 44 ارب روپے کے جرمانے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو واپس بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ 2021 میں کمپٹیشن کمشین نے شوگر ملز ایسوسی ائیشن اور شوگر ملوں پر کارٹل بنانے ، چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے اور مختلف حربوں سے مارکیٹ کو خراب کرنے پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ شوگر ایوسوئیشن اور اس کی ممبر ملوں نے اس فیصلے کو ٹربیونل میں چیلنچ کر رکھا تھا۔ اپنے مختصر حکم میں، ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ یہ مقدمہ دوبارہ کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین یا کسی ایسے رکن کی سربراہی میں سنا جائے جو کہ پہلے ان سماعتوں میں شامل نہ رہے ہوں۔ ٹربیونل نے کمیشن کو دوبارہ سماعت مکمل کر کے 90 دن میں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔