شہری میسج یاای میل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں، مصطفی جمال
اسلام آباد(آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہری میسج کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33لاکھ 76ہزار 510پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجرا ء کا سلسلہ جاری رہے گا۔