اسلام آباد(آن لائن)امریکن سفارت خانے کے اکانومی سیکشن کے نمائندگان نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حکام کے ساتھ کمپٹیشن قوانین میں اصلاحات کے لیے سی سی پی اور امریکن فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مابین باہمی تعاون اور دیگر امور پر گْفتگو کی گئی۔ کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سلمان امین سے آفس آف فیئر ٹریڈ اور انٹرنیشنل افیئرز کی ٹیم نے ملاقات کی۔ملاقات میں ایسے سیکٹرز میں تعاون پر بات کی گئی جن میں عالمی کاروباری اداروں کے ممکنہ گٹھ جوڑ سے کارٹلائزیشن اور بالادستی کے غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ سی سی پی ٹیم نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ پاکستان میں امریکن کاروباری اداروں کے لئے امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشنزمنعقد کیے جائیں۔