وزیراعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)پائیدار ترقی کے حصول کیلئے پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا ہے ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے مینیجنگ بورڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور رکن محترمہ سعدیہ زاہدی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کیا اور سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے ذریعے ڈبلیو ای ایف کی پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط کو سراہا۔