وزیراعلی نے فورم میں سٹالز ہولڈز کے ساتھ خوش گوار موڈ میں گفتگو کی‘پنجاب پویلین ورلڈ اربن فورم میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے:مریم نواز
باکو(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پنجاب پویلین کے افتتاح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب پویلین ورلڈ اربن فورم میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے پویلین پنجاب کیسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی اور مختلف پروگراموں سے متعلق بریفنگ لی، اِس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی پنجاب نے فورم میں اے آئی گیجٹس کا مشاہدہ کیا اور سٹالز ہولڈز کے ساتھ خوش گوار موڈ میں گفتگو بھی کی جب کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بھی ان کے ساتھ تھے۔پنجاب پویلین میں حکومت پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے اپنی چھت، اپنا گھر کی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، جس میں سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کے شواہد دکھائے گئے۔دستاویزی فلم میں عوام کی خوشی دیکھ کر عالمی میڈیا اور معزز مہمانوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو تالیاں بجا کر داد دی