وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ چلے گئے

 اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم  کی سالانہ کانفرنس 2026 میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ رچلے گئے۔ وزیرِ اعظم  19 سے 23 جنوری 2026 تک ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس 2026 میں شرکت کیلئے ڈایووس، سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔