ڈاکٹر توقیر شاہ سے ورلڈ بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

     اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سے ورلڈ بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وین ٹراسنبرگ نے ملاقات کی، جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایکسل وین ٹراسنبرگ نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا