ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

 بھارت کو یکم اگست سے   ٹیرف دینا ہوگا،  ٹیرف ادا نہ کیا توبھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا
بھارت نے دوست ہونے کے باوجود ہم سے کم کاروبار کیا‘فوجی سامان کے سودے روس سے کئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ٹیرف عائد ہونے پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا توبھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا‘ بھارت نے دوست ہونے کے باوجود ہم سے کم کاروبار کیا، بھارت دنیا میں سب زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے مگر ہمیں کم دیتا تھا  بھارت نے ہمیشہ فوجی سازوسامان کے بڑے سودے روس سے کیے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ روس توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔