چین اور برازیل کو روسی تیل کی خریداری پر محصولات عائد کی سزا دی جا سکتی ہے: ریپبلکن سینیٹر گراہم
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوطرفہ حمایت یافتہ روسی پابندیوں کے بل کو گرین سگنل دے دیا، جس کے تحت ماسکو کے تجارتی شراکت داروں بشمول بھارت، چین اور برازیل کو روسی تیل کی خریداری پر (محصولات عائد) کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ انکشاف ریپبلکن سینیٹر اور دفاعی امور کے معروف رہنما لِنڈسی گراہم نے کیا