امریکہ میں فارماسیو ٹیکل کا پلانٹ لگانے پر ٹیرف سے چھوٹ ہوگی‘ٹیرف عائد ہونے سے بھارت کو دھچکا لگ گیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارماسیو ٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا میں یکم اکتوبر سے فارماسیو ٹیکل کی درآمد پر100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، امریکا میں فارماسیو ٹیکل کا پلانٹ لگانے پر ٹیرف سے چھوٹ ہوگی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کہ ٹرمپ کے فارماسیو ٹیکل پر100 فیصد ٹیرف سے بھارت کو دھچکا لگا ہے