سکیورٹی فورسز کے بروقت آپریشنز : بلوچستان میں بزدلانہ حملے ناکام، 37 دہشتگرد واصلِ جہنم

سکیورٹی فورسز کے بروقت آپریشنز : بلوچستان میں بزدلانہ حملے ناکام، 37 دہشتگرد واصلِ جہنم

بلوچستان میں پیش آیا جہاں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے رات گئے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے۔

 حملوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق:

کارروائیوں میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کر گئے۔دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں اور نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کا تعاقب جاری ہے۔یہ کارروائی فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں موجود سرگرمیوں کے خلاف کی گئی اہم پیش رفت ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ عوام اور سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لیے الرٹ رہیں گے اور دہشت گردوں کی باقی باقی عناصر کو ختم کرنے کے لیے آپریشنز جاری رکھیں گے۔