مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ذرائع کے مطابق پروٹیکشن اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو محفوظ طریقے سے حملے سے نکال لیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔