لاہور: دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد لاہور میں جشنِ بسنت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت آج رات 12 بجے کے بعد باقاعدہ شروع ہو گی، جبکہ جشن بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منانے کی اجازت دی گئی ہے۔پولیس نے سکیورٹی اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ بسنت کے دوران شہر میں سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ غیر قانونی پتنگ بازی کو روکا جا سکے۔
پتنگ اور گڈے کی قیمتیں اور قواعد:
ایک تاوا گڈا: 300 سے 350 روپے
ڈیڑھ تاوا گڈا: 400 سے 450 روپے
ڈور: 5 ہزار سے 9 ہزار روپے
پتنگ اور گڈے پر کیو آر کوڈ لازمی ہوگا تاکہ خرید و فروخت کی نگرانی ممکن ہو سکے
لاہور پولیس کی کارروائیاں:
رواں ماہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1316 مقدمات درج
1237 ملزمان گرفتار
28 غیر قانونی پتنگ و ڈور بنانے والے، 197 فروخت کنندگان، 1152 پتنگ باز گرفتار
81 ہزار سے زائد پتنگیں اور 1422 چرخی و ممنوعہ ڈور برآمد
بسنت کے دوران اجازت اور پابندیاں:
صرف ساڑھے چار کھٹی پتنگ اور ڈیڑھ تاوا گڈا اڑانے کی اجازت
کاٹن دھاگے کی ڈور استعمال کی اجازت
دھاتی تار، نائلون، کیمیکل اور شیشہ لگی مانجے پر مکمل پابندی
خلاف ورزی کی صورت میں 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ
یکم تا 8 فروری تک صرف رجسٹرڈ دکانداروں کو فروخت کی اجازت
پتنگ بازی کی اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری
موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز نصب
ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بسنت کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کریں اور شہری تعاون سے اس تہوار کو محفوظ بنایا جائے۔