بسنت 2027 کے لیے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ بسنت پورٹل پر رجسٹریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بسنت کے لیے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صرف این او سی حاصل کرنے والے مینوفیکچررز کو منظور شدہ پتنگیں اور ڈور تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کے عمل کی کڑی نگرانی کریں گی۔ بسنت کے لیے صرف مقررہ سائز کی پتنگیں اور سوتی ڈور تیار کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ڈور میں استعمال ہونے والا پنا بھی مقررہ معیار کے مطابق ہونا ضروری ہوگا۔انتظامیہ نے مینوفیکچررز کے لائسنس کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی ہے۔ حکام کے مطابق مقررہ معیار اور سائز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پتنگ یا ڈور تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔