پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
خاقان اور سبینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے صرف ’’بسم اللہ‘‘ لکھا۔ تصاویر میں دونوں فنکار مسکراتے ہوئے اور خوشی کے رنگ میں ڈوبے نظر آئے، جس پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کیے۔نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے آراستہ عروسی لباس زیب تن کیا، جو سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج تھا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس پہنا، جس سے جوڑے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔
اس موقع پر قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی، جنہوں نے اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں نے بھی جوڑے کو دل کھول کر مبارک باد دی۔اداکارہ کنزا ہاشمی، صبور علی اور حرا خان سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی تبصروں میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔