لائبہ خان نے شادی کے ہلدی ایونٹ میں شوہر کا چہرہ پہلی بار دکھایا

لائبہ خان نے شادی کے ہلدی ایونٹ میں شوہر کا چہرہ پہلی بار دکھایا

اداکارہ لائبہ خان کی اپنے شوہر جواد کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظرعام پر آ گئی ہیں۔

لائبہ خان نے شادی کے مختلف فنکشنز—نکاح، ڈھولکی، دعائے خیر، برائیڈل شاور اور ہلدی—کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ حال ہی میں ہلدی ایونٹ کی تصاویر میں لائبہ خان اور جواد ایک دوسرے کو ہلدی لگاتے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ایک تصویر میں لائبہ خان کرسی پر پاؤں رکھ کر منفرد انداز میں پوز دیتی نظر آئیں، جبکہ ایک اور تصویر میں ان کی بہن ایمان خان بھی موجود ہیں۔ہلدی کی تقریب کے لیے لائبہ خان نے اورنج رنگ کا خوبصورت سلک غرارہ زیب تن کیا، جس پر دبکا اور تِلہ کانفیس کام کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختصر شرٹ، نفیس دوپٹہ اور روایتی سنہری زیورات کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا۔جواد نے کریم اور آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے کے ساتھ ہلکے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا، جو لائبہ خان کے انداز کے ساتھ خوب میل کھا رہا تھا۔

اس موقع پر لائبہ خان نے پہلی بار اپنے شوہر کے چہرے کی واضح جھلک مداحوں کو دکھائی اور تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا:“اب خوش؟ ماشااللہ کہیے پلیز۔”اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہیں تقریب کے لیے تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے وقت لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ایموجیز کے ذریعے چھپایا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔ تاہم، ہلدی ایونٹ میں شوہر کا چہرہ سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے لائبہ خان اور جواد کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔