اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ننھی پری کی تصاویر اور ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سارہ خان حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ ٹیلی ویژن اسکرین پر دکھایا۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر رانیہ کا چہرہ نہیں دکھایا تھا اور یہ پہلا موقع ہے جب ناظرین ان کی بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔سارہ خان کی جانب سے بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آنے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ننھی رانیہ کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی شیئر کیے۔دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔