بٹیاں روڈ کا ساجد دو ہفتیقبل غائب ہوا تھا ،ورثا کی نشاندہی پر مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا
حجرہ شاہ مقیم ( خصوصی رپورٹ) دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی سوکھی نہر سے گلی سڑی لاش بر آمد ہو گئی۔ بتایاگیاہے کہ حجرہ شاہ مقیم بٹیاں روڈ کا رہائشی ساجد علی دو ہفتے قبل لاپتہ ہو گیا تھا اورلواحقین کو شبہ تھا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سوکھی نہر گھارہ سے ساجد علی کی لاش بر آمد ہوئی۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ساجد علی کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا۔ واقعے کا ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے نوٹس لیا جبکہ اے ایس پی دیپالپور موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا جبکہ ورثا کی نشاندہی پر ایک مقامی مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔