لاپتہ شہری کی لاش نہر سے بر آمد

یاسین مرگی کے مرض میں مبتلا تھا ، پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں گر کر ڈوب گیا، پولیس تحقیقات شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد میں تین روز قبل اغوا ہونے والے 37 سالہ شہری کی لاش ٹھوکر نہر سے برآمد کر لی گئی۔متوفی کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے جو سمن آباد کا رہائشی تھااہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں یاسین کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یاسین مرگی کے مرض میں مبتلا تھا جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نہر کنارے پاؤں پھسلنے کے باعث وہ نہر میں گر کر ڈوب گیا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔