رینالہ خورد: ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

 موٹر سائیکلوں اور کار کے درمیان تصادم ،موٹر سائیکل پر سوار ساجد دم توڑگیا 
رینالہ خورد ( خصوصی رپورٹ) ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد چوچک روڈ 4 ون آر کے قریب موٹر سائیکلوں اور کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان ساجد سکنہ 5 ون آر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت مرتضیٰ، عبد الرحمٰن اور نواب کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی لاش بھی ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دی گئی۔