ایم نائن موٹر وے پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

نوری آباد(آن لائن)ایم نائن موٹر وے نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مسافر کوچ پشاور سے کراچی آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ایک مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ کی جانب سے اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین شاہ پشاور کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں صادق خان، ارم بی بی، علی رضا، گل ولی، خان محمد، عرفان علی، بلقیس، تاج بی بی، ثمینہ بی بی، سید عبدالرحیم سمیت دیگر شامل ہیں۔