نواحی علاقے بامہ بالا میں تمام افراد کنویں میں پیڑ انجن اور پانی کو چیک کرنے کیلئے اترے تھے
آکسیجن کی کمی سے 28 یاسر 30 سالہ شکیل 50سالہ اسلم اور40 سالہ عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے
رینالہ خورد ،چوچک (تحصیل رپورٹر+نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) 7 افراد پرائیویٹ کنواں میں پیٹر انجن اور پانی کو چیک کرنے کے دوران آکسیجن کی کمی کی باعث بے ہوش ہو کر پانی میں ڈوب گئے، 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کر دیاہے تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ رینالہ خورد کے نواحی علاقے بامہ بالا میں واقع پرائیویٹ کنواں میں سات افراد کنویں میں پیڑ انجن اور پانی کو چیک کرنے کیلئے اترے کنویں میں آکسیجن کم ہونے کے باعث ساتوں افراد بے ہوش ہوکر پانی میں گرگئے اطلاع ملنے پر رینالہ خورد سے ریسکیو ایمبولینس اور فائر وہیکل فوراً جائے حادثہ پہنچ گئیں جبکہ اوکاڑہ سے بھی ایمبولینس، فائر وہیکل اور جنرل ڈیوٹی وین بھی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی تمام بے ہوش افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپکے تحت بے ہوشی کی حالت میں کنواں سے نکال لیا تھا بے ہوش ہونے والے 4 افراد 28 یاسر 30 سالہ شکیل 50سالہ اسلم اور40 سالہ عمران موقع پرہی جانبحق ہو گئے جبکہ نیم بے ہوش تین افراد 18 سالہ ناظم 18 سالہ جواد اور30 سالہ یسین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا