اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 دکانیں اور ایجنسیاں سیل کر دیں، جبکہ 7 مقدمات درج اور جرمانے عائد کیے گئے۔ سول ڈیفنس آفیسر نے تحصیل دیپالپور اور رینالہ خورد میں کارروائیاں کرتے ہوئے رینالہ خورد میں 4 غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور دیپالپور میں 3 غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں۔