پاکپتن(خصوصی رپورٹ) حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،ماں اوربیٹی شدید زخمی ہو گئیں، پیر سلطان پل کے قریب گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، حادثہ میں چن پیر روڈ آبادی خیر آباد کا رہائشی 37 سالہ شخص محمد ندیم موقع پر دم توڑگیا اور اسکی 4 سالہ بیٹی رمشا دختر ندیم اختر اور 36 سالہ بیوی ریحانہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمیوں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔