ماڈل بازار، سہولت سٹالز سے 3 لاکھ 20 ہزار افراد کی خریداری

 لاہور میں 1 لاکھ 36 ہزار،، گوجرانولہ  میں17 ہزار نے خریداری کی:سلمیٰ بٹ
لاہور ( کرائم رپورٹر) معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمیٰ بٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی، لاہور ڈویڑن میں 1 لاکھ 36 ہزار ، گوجرانولہ ڈویڑن 17 ہزار 136، گجرات اور راولپنڈی 50 ہزار، سرگودھا میں 30 ہزارسے زائد افراد نے اشیائے خورونوش خریدیں، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آباد میں 90 ہزار افراد نے سہولت سٹالز سے خریداری کی۔