گوشوارے جمع:پنجاب اسمبلی کے دو ارکان کی رکنیت بحال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 2 اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے، اراکین کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع نہیں کروائے گئے تھے جس کی وجہ سے 16 جنوری 2026 کو ان کی رکنیت کو معطل کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک اعتبار خان (پی پی-5 اٹک-5)اور محمد دائود خان (پی پی-273 مظفرگڑھ-6)نے اپنے اثاثوں اور اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دئیے جن میں ان کی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی شامل ہیں۔