اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے5 ارکان کی رکنیت بحال کر دی ۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 ارکان نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت ہر رکن اسمبلی اور سینیٹر کے لیے لازم ہے کہ وہ ہر سال 31 دسمبر تک اپنے، اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائے۔ اب ان ارکان کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عامر حیات ہراج،محمد سبطین رضا،طارق مسیح،خیبر پختونخوا اسمبلی سے سمیع آخان،محمد سجادکی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔