گوشوارے جمع،الیکشن کمیشن نے 57ارکان کی رکنیت بحال کر دی

قومی اسمبلی کے 4 پنجاب اسمبلی کے 25‘ سندھ کے 6‘کے پی کے 17 بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان شامل

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے 57اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے۔اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر ان ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کے 4 پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے 6کے پی کے صوبائی اسمبلی 17 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان بھی ان میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے نو ٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔