گوشوارے جمع کرانے پر 14 ارکان کی رکنیت بحال

ا سلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے مالیاتی گوشوارے جمع کرانے کے بعد مختلف اسمبلیوں کے 14 ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن عبدالحکیم بلوچ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کے 6 ارکان، سندھ اسمبلی کے 2 ارکان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے