دھاتی تار سے بجلی بند ہونے کاخدشہ

گرڈ سٹیشنوں پر حفاظتی جال بچھا دیئے ،عوام دھاتی تار استعمال نہ کریں، حفاظتی انتظامات مکمل :بی اوڈی 
لاہور(کرائم رپورٹر )دھاتی تار کا استعمال ہوا تو بسنت پر بجلی بند ہوگی، لیسکو نے دھاتی تار کے استعمال پر بجلی بندش کا عندیہ دے دیا،بسنت کے دوران سسٹم کو بچانے کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے،اندروان شہر کے گرڈ سٹیشنوں پر حفاظتی جال بچھا دیئے گئے، دھاتی تار کا استعمال نہ ہوا تو بجلی کا ترسیلی نظام متاثر نہیں ہوگا، چیئرمین لیسکو عامر ضیاء￿  نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو دھاتی تارکے نہ استعمال سے مشروط کردیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاکا کہنا تھا کہ عوام دھاتی تار کا استعمال نہ کریں ،یہ سسٹم کے لئینقصان دہ ہو سکتا ہے۔لوگوں کو بڑے عرصے بعد یہ ایک موقع ملا اسے نارمل ڈور گڈی تک محدود رکھیں۔ ہماری کوشش ہو گی، بسنت کے دروان کہیں بجلی بند نہ ہو۔لیکن دھاتی تار کا استعمال اگر ہوا تو سسٹم بچانے کے لئے فیدر گرڈ بند کر سکتے ہیں۔عامر ضیا کا کہنا تھا کہ گرڈوں کو بچانے کے لئے جال بچھائے جا رہے تاکہ ڈور گڈی سے بچا جائے۔