لاہور (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون ،مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں اشتہاری محمد عبید اور محمد ارحم شامل ہیں، ملزمان کو راولپنڈی اور لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور پرتگال ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 92 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔