ملزم کی مہربان انٹرپرائز کے نام اسلام آباد میں سے جعلی کمپنی تھی
رضوان نے ایک شہری سے بیرون ملک نوکری کیلئے 1کروڑ32لاکھ ہتھیائے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے نے ایک انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا جو کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث تھا۔ایف آئی ایکے مطابق ملزم رضوان عرف شاہ کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا،ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور وہ شہریوں کو کینیڈا میں پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہا تھا،ا س نے اسلام آباد میں مہربان انٹرپرائز کے نام سے ایک جعلی کمپنی قائم کر رکھی تھی ۔ صرف ایک کیس میں رضوان نے ایک شکایت کنندہ کو بیرون ملک نوکری دینے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے متعدد جعلی دستاویزات اور پاسپورٹ برآمد کیے گئے۔