لاہور ،ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 2سال قید ، 5لاکھ جرمانے کی سزا

شہری کو دبئی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 2لاکھ 25ہزار روپے وصول کیے تھے 
لاہورآئی این پی )لاہور میں عدالت نے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 2سال قیدِ بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ملزم محمد بوٹا نے ایک شہری کو دبئی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر اس سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے تھے