ملک میں منرلز کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک کینیڈین کمپنی نے پاکستان میں منرلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی منرلز اور کینیڈین کمپنی کے درمیان منرلز کی جانچ پرکھ کے لیے لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کینیڈین کمپنی منرلز ٹیسٹنگ کے شعبے میں جدید اور معیاری سروسز فراہم کرے گی۔لیبارٹری کے قیام کے لیے حکومتی اور ریگولیٹری منظوریوں کا عمل تاحال باقی ہے، تاہم دونوں کمپنیاں برابر شیئر ہولڈنگ کی بنیاد پر ایک پراجیکٹ کمپنی بھی قائم کریں گی۔ایم ایس اے لیبارٹری لمیٹڈ منرلز کی جانچ کے لیے آئی ایس او سرٹیفائیڈ ٹیسٹنگ سروسز فراہم کرے گی، جبکہ کینیڈین کمپنی سیمپل کی تیاری سے لے کر حتمی تجزیے تک تمام مراحل پر ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کرے گی۔