ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ، نیپرا 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور

ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافہ، نیپرا 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور

ملک میں بجلی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط طلب کے باعث بجلی کا مجموعی استعمال بڑھ کر 2 اعشاریہ 4 ارب یونٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نیشنل گرڈ پر انحصار میں کمی آ رہی ہے، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔دوسری جانب صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ صنعتکاروں کا مؤقف ہے کہ بجلی مزید مہنگی ہونے کی صورت میں پیداواری لاگت بڑھے گی، جس سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔