بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع

بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع

ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر ایک بار پھر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، کیونکہ فی یونٹ بجلی 82 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی NEPRA کے مطابق یہ درخواست مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس کی سماعت 30 جون کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔پاور سیکٹر کے ادارے Central Power Purchasing Agency (سی پی پی اے) نے بتایا ہے کہ مئی کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔ماہرین کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا مقصد عالمی ایندھن کی قیمتوں کے مطابق بجلی کی اصل پیداواری لاگت صارفین تک منتقل کرنا ہوتا ہے، جس کے باعث ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔