اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، جس سے عوام کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل سکتا ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست دائر
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔
ریلیف کا اطلاق کہاں ہوگا؟
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔منظوری کی صورت میں صارفین کو ریلیف آئندہ تین ماہ (ستمبر، اکتوبر، نومبر) میں دیا جائے گا۔
اضافی ریلیف کا امکان
اگر نیپرا درخواست کو منظور کر لیتا ہے تو:فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک کا ریلیف بھی ممکن ہے، جو آئندہ تین ماہ کے لیے لاگو ہوگا۔
نیپرا کی سماعت
نیپرا 4 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔