کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کو کلیئر کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔