کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے میں 15 افراد جاں بحق، 38 زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے میں 15 افراد جاں بحق، 38 زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں اب تک 15 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق دھماکے کا ایک اور زخمی سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ زخمیوں میں سے 8 افراد ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے خودکش حملہ آور جلسہ گاہ تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ان کا تعلق کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، دالبندین، قلات، خضدار سمیت مختلف علاقوں سے تھا۔ ایک جاں بحق شخص کی میت سندھ کے علاقے سانگھڑ روانہ کی گئی ہے۔