کوئٹہ کے سریاب روڈ پر فائرنگ اور دھماکے کے واقعے میں ایک شخص گل محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں تین سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طور پر جائے وقوعہ کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔