ایران پر امریکہ کے ممکنہ حملے کو روکنے کیلئے ترکی متحرک، عباس عراقچی انقرہ پہنچ گئے

 انقرہ(آئی این پی ) ایران نے امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دیں، اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کیلئے  ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے  ۔ عالمی میڈیارپورٹ  کے مطابق ترکی اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ترک حکام ایرانی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کچھ رعایتیں دے تاکہ خطے کو ایک بڑے اور تباہ کن تنازع سے بچایا جا سکے۔