شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

 انقرہ (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے  ،انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع   نے  وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ڈپٹی گورنر، صدر پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے  جبکہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا ترکیہ کا پہلا دورہ ہے۔