عباس عراقچی مسقط کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد روس جائیں گے:ایرانی حکام 
اسلام آباد:( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئے۔ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد روس جائیں گے۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی قیام امن کیلیے کوششوں کو خیر مقدم کہہ اور پاکستان کے دورے کو نہایت سود مند قرار دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک کے حوالے سے موقف پیش کیا، دیکھنا ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں؟