ایران امریکہ تنازع کا حل فوجی کارروائیوں میں نہیں:عباس عراقچی

امن کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہو گا 
خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو روکنا ناگزیر ہے: وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب
اسلام آباد،تہران (آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے  ایران،امریکہ تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں، سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ایران،امریکا تنازع کا خاتمہ ممکن ہے،جو لوگ ماضی سے سبق نہیں سیکھتے، وہ وہی غلطیاں دوبارہ دہراتے ہیں۔وزیر خارجہ   نے اسلام آباد میں منعقدہ  ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا تنازع حل کرنے کے لئے  پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں، علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہو گا۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی وجہ بنا، آبنائے ہرمز کو ایران سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا